احوال وطن

اب ملک میں پرائیویٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی‘ مرکزی حکومت نے طلب کی درخواستیں

نئی دہلی: 2؍جولائی (ذرائع) مرکزی حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری میں مسافر ٹرینوں  کو چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے لئے وزارت ریل  نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں سے مسافر ٹرینوں کی آپریٹنگ کے لئے ریکویسٹ فار کوالیفکیشن طلب کیا ہے۔ وزارت ریل کے مطابق، پورے ملک کے ریلوے نیٹ ورک کو 12 کلسٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہیں میں 109 جوڑی پرائیویٹ ٹرینیں  چلائی جائیں گی۔ اس اسکیم میں تقریباً 30,000  کروڑ روپئے کی پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ انڈین ریلوے نیٹ ورک پر پیسنجر ٹرینوں کو چلانے کے لئے پرائیویٹ سرمایہ کاری کی پہل ہے۔

160 کی رفتار سے دوڑیں گی 16 ڈبے کی پرائیویٹ ٹرینیں

سرکاری نوٹیفیکشن کے مطابق، اس پہل کا مقصد ماڈرن ٹکنا لوجی رولنگ اسٹاک کو ریلوے نیٹ ورک میں پیش کرنے کے ساتھ ہی کم دیکھ بھال، زیادہ رفتار، روزگار پیدا کرنے کو بڑھاوا دینا، زیادہ تحفظ فراہم کرنا، مسافروں کو عالمی سطح کے سفر کا تجربہ کرنا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہےکہ ہر پرائیویٹ ٹرین میں کم ازکم 16 ڈبے ہوں گے۔ یہ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑیں گی۔ ان ٹرینوں کا رولنگ اسٹاک پرائیویٹ کمپنی خریدے گی۔ مینٹیننس کی ذمہ داری بھی اسی کمپنی کی ہوگی۔ بیشتر ٹرینیں میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان میں بنائی جائیں گی۔ پرائیویٹ کمپنی گاڑیوں کی مالی اعانت، خریداری، چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔

پرائیویٹ سیکٹر کے اسکیم کی رعایت مدت 35 سال ہوگی

پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری میں چلائی جانے والی ان ٹرینیوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے سے سفر کے وقت میں کافی بچت ہوگی۔ ان ٹرینوں کی رفتار کے مقابلے اسی روٹ پر چلنے والی انڈین ریلوے کی طرف سے کسی بھی سب سے تیز رفتار والی ٹرین سے ہوگی۔ وزارت ریل کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافروں کے مقابلے ٹرینوں کی کم تعداد کی بھرپائی بھی ہو جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کےلئے اس اسکیم کی رعایت مدت 35 سال ہوگی۔

پرائیویٹ کمپنی انڈین ریلوے کو کرے گی ادائیگی

پرائیویٹ کمپنی انڈین ریلوے کو مقررہ ڈھلائی چارج، اصل کھپت کے مطابق توانائی چارج اور شفاف  محصولات عمل کے ذریعہ محصولات میں شراکت کی ادائیگی کرے گی۔ پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے چلائی جانے والی گاڑیوں کی کارکردگی کی تشخیص وقت کی پابندی ، معتبریت ، ریل گاڑیوں کی دیکھ بھال کی بنیاد پر ہوگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے چلائی جانے والی ٹرینوں کے لئے انڈین ریلوے صرف ڈرائیور اور گارڈ دستیاب کرائےگا۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×