احوال وطن

جنتا کرفیو: ہفتہ کی آدھی رات سے تمام ٹرینیں 24؍گھنٹوں کے لئے منسوخ‘ بھارتیہ ریلوے کا اعلان

نئی دہلی: 20؍مارچ (عصر حاضر)  وزیر اعظم نریندی مودی کے 22؍مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد آج بھارتیہ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کی آدھی رات سے تمام مسافر ٹرینوں کو منسوخ کیا جارہا ہے‘ جو اتوار کی شام تک نہیں چلے گی‘ ذرائع نے پی ٹی آئی کو یہ بھی بتایا کہ کو میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو بھی صبح 4؍بجے سے بند کردیا جائے گا۔

بھارتیہ ریلوے نے کورونا وائرس کے چلتے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے 245؍ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اور اب جنتا کرفیو کے پیشِ نظر ایک دن کے لیے تمام ٹرینوں کو منسوخ کیا جارہا ہے جو اتوار کی شام بحال ہوجائیں گی۔ جنتا کرفیو میں تقریبا 3700؍ٹرینوں کی منسوخی ہوگی۔

جمعرات کی شام وزیر اعظم مودی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو جنتا کرفیو کو اپنے اوپر لازم کرلیں اور صبح 7؍بجے تا 9؍بجے اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ یہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طور پر کی جانے والی تدابیر میں سے ایک ہیں‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×