عالمی خبریں

مصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچے تقسیم

قاہرہ: 3؍جولائی (ذرائع) مصر کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا کو نقل سے بچانے کے لیے کمرہ امتحان میں روبوٹ تعینات کرنے اور سوالیہ پرچہ روبوٹ کی مدد سے طلبا میں تقسیم کرنے کا نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق مصر کی سوئز کینال یونیورسٹی کے اکائونٹس اینڈ انفارمیشن کالج کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کے لیے روبوٹ کی مدد سےسوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کالج کی جنرل سپر وائز اور وائس چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ ھجرت نے بتایا کہ روبوٹ کی مدد سے سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا مقصد طلبا اور نگران حضرات کےدرمیان بات چیت اور نقل کے امکانات کو روکنا ہے۔

یہ رپورٹ مصری طلبا نےخود ہی تیار کیا ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ روبوٹ کو موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ تعلیم اور طلباء کے امور کے لیے کالج کے نائب اور پروجیکٹ سپروائزر ڈاکٹر غادہ الطویل نے بتایا ہے کہ روبوٹ کھانا یا دوا مہیا کرسکتا ہے۔ اسے آی سولیشن میں رکھے مریضوں تک کھانا پہنچانے کے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

روبوٹ تیار کرنےوالی ایگزیکٹو ٹیم میں کمپیوٹر سائنس کے تیسرے سال طالب علم محمد عبد اللہ خلف اللہ ،عمار احمد ابراہیم سالم اور کامل حسن کامل سلیمان شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×