احوال وطن

قاسمی اکیڈمی لاتور کے زیر اہتمام عصری مدارس و مکاتب کے طلبہ کے درمیان کامیاب مسابقہ کا انعقاد

لاتور: 29؍نومبر (عصرحاضر) قاسمی اکیڈمی لاتور کے زیر اہتمام حضرت مولانا اسماعیل صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں شہر کے عصری مدارس اور مکاتب میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کے درمیان مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں شہر کے 940 طلباء و طالبات میں سے فائنل مسابقہ میں 97 طلباء و طالبات کے درمیان مسابقہ ہوا۔ جو صبح 10 سے بعد عصر مکمل ہوا۔ بعد نماز عشاء حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی صدارت میں جلسہ عام بعنوان موجودہ دور کے فتنے اور انکا حل اور تقسیم انعامات رکھا گیا جس میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مقبول و معروف شخصیت صاحب قلم حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم بطورمہمان خصوصی شریک رہے۔ اس موقع پر عقائد کی درستگی کی محنت کتنی ضروری ہے اور روز اٹھنے والے نت نئے فتنوں سے اپنی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کے لیے محنت کی ضرورت ایمان کے تحفظ کے لئے تعلیم کا انتظام نوجوان کی تربیت خواتین کے لیے عملی جدوجہد کرنے باتیں کم اور کام زیادہ ہو تفصیلی پر مغز خطاب ہوا اس موقع پر دعا سے قبل مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے پانچ خوش نصیب طلباء و طالبات میں بالترتیب 7000 ،5000 ،3000، 1000، 10،000روپیے ، سند اورمومنٹو دیے گئے۔ اجلاس کو کامیاب بنانے مجلس منتظمہ و مسجد حسینیہ مدنی نگر کے ذمہ داران نے کوشش کی۔ آخر میں مہمان مکرم کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×