افکار عالم

جامعہ الازھر کا تراویح اور تہجد کی نمازیں براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ

قاہرہ: 14؍مئی (ذرائع) عالمی شہرت یافتہ مصر کی سب سے عظیم دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے ماہ صیام کے باقی تمام ایام میں تراویح اور تہجد کی نماز مرکزی مسجد الازہر سے نشر کرے گی۔

العربیہ کے مطابق الازہر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تراویح اور تہجد کی نماز براہ راست جامعہ کی مسجد سے نشر کی جائے گی تاہم با جماعت نماز میں امام اور مسجد کے انتظامی عملے کے علاوہ عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

الازہر نے خاص طور پر ماہ مقدس کے آخری دس دنوں کے دوران روحانی ماحول عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر الازہر کے سرکاری صفحات کے ذریعے نماز کو براہ راست دکھائے گی۔

خیال رہے کہ جامعہ الازھر پہلے ہی کرونا کی وجہ سے ماہ صیام کے دوران مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عائد کرچکی ہے۔

الازہر میں سینیر اسکالرز اتھارٹی نےایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔ وبا کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے جمعہ کی نمازوں سمیت دیگر تمام نمازیں مساجد میں با جماعت انداز میں ادا کرنے سے روکا گیا ہے۔

مصری حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے گذشتہ مارچ سے مساجد میں جمعہ کی نماز اور با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عاید کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×