ریاست و ملک

سعودی وزیر اعظم و ولیٔ عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ دورۂ ہندوستان متوقع

نئی دہلی: 23؍اکتوبر (عصرحاضر) سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد 14 نومبر کو بالی (انڈونیشیا) میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان آرہے ہیں۔ یہ ایک دن کا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی دوران اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing