احوال وطن

پرگی مساجد کمیٹی کے ذمہ دار یوسف صاحب المعروف صدر یوسف کا انتقال پر ملال

پرگی: 12/جولائی (عصر حاضر) پرگی مساجد کمیٹی کے چالیس سالہ طویل عرصہ سے صدر، مدرسہ فیض القرآن کشٹاپور کی کمیٹی کے رکن، پرگی واطراف کے سینکڑوں دیہاتوں میں اپنی بے لوث خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت جناب یوسف صاحب آج بتاریخ 12/جولائی مختصر علالت کے بعد حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
جناب یوسف صاحب علاقہ کے معروف و مقبول عالم دین مولانا فاروق صاحب مفتاحی علیہ الرحمہ کے دست راست سمجھے جاتے تھے اور بانی مدرسہ فیض القرآن کشٹاپور کے خصوصی تربیت یافتہ تھے۔ علماء کرام کے بے حد قدر دان ہونے کے ساتھ ساتھ خاندانی نزاعی و عائلی مسائل میں پوری تندہی کے ساتھ حصہ لے کر اسے حل کروانے میں امتیازی حیثیت کے حامل تھے۔ عوام و خواص، محکمہ پولیس اور علاقائی سیاسی و سماجی قائدین میں اپنا گہرا اثر رسوخ رکھتے تھے۔ آپ کی ہمہ جہت خدمات میں سب سے نمایاں میتوں کی تجہیز تکفین و تدفین کا نظم کرنا بے۔ بے باکی کے ساتھ میتوں کو غسل دینے میں بہت مثالی رول رہا۔ موصوف کا انتقال علاقائی اعتبار سے بہت گہرا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ محترم موصوف کی مغفرت فرمائے۔اپنی جوار رحمت میں حصہ مرحمت فرمائے، اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے۔ جملہ پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ علاقہ کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کرسکتے ہیں: 9121154592، 8374651048، 9908614090

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×