ریاست و ملک
کسانوں کی جانب سے ٹاوروں کو نقصان پہنچانے کے ہم ذمہ دار نہیں
پنجاب: 31؍دسمبر (عصرحاضر) زرعی قوانین کی مخالفت میں ناراض کسانوں کا احتجاج دہلی کی سرحدوں کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے، کسان ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس درمیان پنجاب میں موبائل ٹاور کے ساتھ توڑ پھوڑ جیسے واقعات سامنے آئے جس پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا ہم کسانوں کی ان حرکتوں کے ذمہ دار ہیں؟ پارلیمنٹ میں بل کس نے منظور کیے؟ اگر آپ کسانوں کی سوچ کو سامنے نہیں رکھو گے تو ایسے ہی واقعات ہوں گے۔ ٹاور اب کافی حد تک کنٹرول میں ہیں، 200 ٹاور ٹھیک ہونے باقی ہیں۔‘‘