احوال وطن

ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے‘ آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم کا اظہارِ خیال

دہلی: 8؍اپریل (عصر حاضر) ملک بھر میں جاری 21؍دنوں تک لاک ڈاؤن کا صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ایسے میں اکثر ریاستوں کے وزرائے اعلی کی جانب سے وزیراعظم نریندرمودی سے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ آج وزیر اعظم  نے آل پارٹی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 21؍دنوں کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے۔ یادرہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن میں توسیع سے پہلے تمام ریاستوں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت  کرکے فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ کل وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ سے مشورے  طلب کیے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس  کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ملک میں لاک ڈاون کی مدت بڑھائی جائےگی یا نہیں اس پر وزیراعظم نریندر مودی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے منتظمین اورلیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیں گے۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق ہفتہ کو وزرائے اعلیٰ، منتظمین اورلیفٹیننٹ گورنرسے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رابطہ قائم کریں گے۔ اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کا اعلان متوقع ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×