احوال وطن

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک اور بحال، پی ایم او نے دیا وضاحتی بیان

نئی دہلی: 12/دسمبر (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر ہفتہ کو دیر رات ہیکروں نے ہیک کر لیا۔ جس کے تین منٹ کے اندر بٹکوائن کو لے کر دو ٹویٹ کیے گئے۔ جس کے بعد پی ایم مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹویٹر اکاونٹ کو رات نو بجے کے قریب ہیک کیا گیا تاہم، اب نریندر مودی کا ٹویٹ ڈل ریسٹور کر دیا گیا اور ٹویٹ کو ڈلیٹ کر دیا گیا۔اس کی معلومات پی ایم او انڈیا کی طرف سے ٹویٹ کر دی گئی ہے۔ پی ایم او نے ٹویٹ کیا’’ وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر ہینڈل تھوڑی دیر کے لیے ہیک ہوگیا۔ یہ معاملہ ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور اکاؤنٹ کو فوری طور پر بحال اور محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ہیک ہونے کے دوران کی گئی ٹویٹس کو نظر انداز کریں‘‘۔مسٹر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہفتہ کی دیر رات تقریباً 2 بجے ہیک کر لیا گیا۔ اس دوران ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ بٹ کوائن کو قانونی شناخت دی جائے۔ ہیک کئے جانے کے بعد کیا جانے والا پہلا ٹویٹ چند منٹ بعد ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا اور وہی ٹویٹ ایک بار پھر پوسٹ کر دی گئی۔ اس کے بعد اس ٹویٹ کو بھی ہٹا دیا گیا۔

کچھ صارفین نے مسٹر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کی گئی ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ہیک کردہ ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا گیا” ہندوستان نے باضابطہ طور پر بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور حکومت بھی 500 بی ٹی سی خرید کر اسے لوگوں میں تقسیم کر رہی ہے۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×