ریاست و ملک
انڈونیشیا: طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس
نئی دہلی: 10؍جنوری (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ” انڈونیشیا کے طیارہ حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ ہے۔”