احوال وطن

آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو مقبول بنانے روحانی رہنماؤں سے وزیر اعظم مودی کی اپیل

نئی دہلی،  16 /نومبر (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جس طرح ملک کی جدوجہد آزادی میں بھکتی تحریک نے رول ادا کیا تھا، اسی طرح آج آتم نربھر بھارت کے لئے ملک کے سنتوں، مہاتماؤں، مہنتوں اور آچاریوں کی مدد کی ضرورت ہے۔وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سوریشورجی مہاراج کی 151ویں جینتی کے تناظر میں ’اسٹیچو آف پیس‘ کی نقاب کشائی کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کی تقریر کی خاص بات رہی سماجی – سیاسی تانے بانے میں مذہب اور روحانیت کی اہمیت۔ جس طرح سے ملک کی جدوجہد آزادی میں مذہب اور روحانیت کا رول رہا اسی طرح آج آتم نربھر بھارت کے لئے ان کی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ’ووکل فار لوکل‘ کے نعرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھکتی تحریک‘ نے جدوجہد آزادی کی بنیادوں کو پروان چڑھایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ سنتوں، مہنتوں، سادھوؤں اور آچاریوں کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو رغبت دلائی گئی، ان کے شعور کو بیدار کیا گیا، وہی شعور آگے چل کر جدوجہد آزادی کی مضبوط سہارا بنی۔

وزیر اعظم مودی نے روحانی رہنماؤں سے آتم نربھرتا کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے ذکر کیا کہ جس طرح سے جدوجہد آزادی کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں ’بھکتی تحریک‘ نے اہم رول ادا کیا تھا، اسی طرح آج اکیسویں صدی میں ملک کو آتم نربھر بنانے کے لئے آتم نربھر بھارت اسکیم کو ملک کے سنتوں، مہنتوں اور آچاریوں کی مدد چاہئے۔ انھوں نے سنتوں سے درخواست کی کہ وہ ملک کے جس بھی کونے میں اپنا مذہبی اور روحانی پروچن دیں، ’ووکل فار لوکل‘ کے پیغام کو اس میں مسلسل جگہ دیں۔ ’ووکل فار لوکل‘ کی مہم کی سنتوں کے ذریعے تشہیر اور اشاعت کرنے سے تقویت ملے گی۔ یہ ملک کو آتم نربھرتا کے لئے اسی طرح سے تحریک دینے کا کام کرے گا جس طرح جدوجہد آزادی کے دوران اس نے ملک کے اندر برق سی دوڑا دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×