احوال وطن

وزیراعظم مودی وارانسی میں واقع غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے

نئی دہلی: 8؍جولائی (عصر حاضر) کورونا کی وبا کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران  وارانسی کے باشندوں اور  سماجی تنظیموں کے اراکین کے ذریعے مشکل حالات میں ضلع انتطامیہ کے توسط سے اور خود اپنی کوششوں کے ذریعے یہ یقینی بنایا گیا کہ سبھی  ضرورت مندوں کو وقت پر کھانا دستیاب ہوسکے۔ وزیراعظم نریندر مودی ایسی  تنظیموں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کل تبادلہ خیال کرکے  ان کے تجربات  اور  ان کے ذریعے  لاک ڈاؤن کے دوران کئے گئے  مختلف سماجی کاموں کے بارے میں گفتگو کرکے ان کی کوششوں کو ملک کے سامنے رکھیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران  وارانسی میں ایک سو سے زیادہ  تنظیموں نے تقریبا  20 لاکھ کھانے کے پیکٹ  اور  دو لاکھ  خشک راشن پر مشتمل کٹ  ضلع انتظامیہ  کے فوڈ سیل اور  اپنی  انفرادی  کوششوں کے ذریعے  تقسیم کئے۔ یہ تنظیمیں کھانے کی تقسیم کے علاوہ  سینٹائزر  ، ماسک وغیرہ کی تقسیم  میں بھی پیش پیش رہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعے ان سبھی کو کورونا  جانباز کے طور پر نوازا بھی گیا۔ ان اداروں نے  مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، جن میں تعلیم ، سماجی ، مذہبی ، صحت ، ہوٹل ، سماجی کلب اور دیگر  پیشہ ورانہ شعبے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×