افکار عالم

دن دیہاڑے فلسطینی کا بہیمانہ قتل بلاجواز چوراہے پر پھانسی کے مترادف ہے: فلسطینی اتھارٹی

غزہ: 16؍جنوری۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فورسز کی چیک پوسٹ پر دن دیہاڑے فلسطینی شہری کو ‘پوائنٹ بلینک ‘ سے گولی مار کر شہید کرنے پر فلسطینی شہری کو بلا جواز بیچ چوراہے کے پھانسی دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔  شہید کیے جانے والے 45 سالہ فلسطینی شہری احمد کحلہ اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی پر گزر رہے تھے کہ گاڑی کو روک کر احمد کحلہ کو گاڑی سے نیچے اتارا اور گولی مار دی۔ یہ واقعہ رام اللہ کے شمال میں گاوں سیلواد میں اتوار کے روز پیش آیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اس دن دیہاڑے کیے گئے قتل کو تشدد سے نمٹنے کے دوران کی کارروائی کانام دی ہے۔ فوجی دعوے کے مطابق احمد کحلہ نے اسرائیلی فوجی سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تھی۔ احمد کحلہ کی گاڑی کو جب فوجی چیک پوسٹ پر روکا گیا تو ان کا 18 سالہ بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا۔ بیٹے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ‘ ہماری گاڑی روکی گئی، تو اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے کالی مرچوں کا سپرے میرے چہرے پر کر دیا۔’ احمد کحلہ کے بیٹے نے مزید کہا ‘ مجھے اس کے بعد گاڑی سے گھسیئٹتے ہوئے باہر نکال کر لے گئے۔ اس کے بعد کا مجھے کچھ معلوم نہیں ہوا ۔ میرے انکل نے مجھے بتایا ہے ہے کہ میرے والد کو شہید کر دیا ہے۔ ‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اسی دوران دعویٰ کیا ہے کہ ‘ گاڑی پر سوار فلسطینیوں نے روکنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی تھی۔ جس پر فوجیوں نے فساد کو روکنے کا اپنا حق استعمال کیا اور ایک مشتبہ کو گاڑی میں ہی بند کر دیا۔’ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہری احمد کحلہ کو گردن مں بہت قریب سے ‘ پوائنٹ بلینک ‘ سے گولی ماری گئی ہے۔ ‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ۔ بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے پوچھنے پر بھی اسرائیلی فوج مقتول فلسطینی سے کسی برآمد ہونے والے اسلحے کے بارے میں کچھ بتایا ہے اور یہ ہی اس سوال کا جواب دیا ہے کہ مقتول غیر مسلح تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذمہ دار نے کہا ‘ جب کحلہ کو گاڑی سے گھسیٹتے ہوئے فوجیوں نے باہر نکالا اور اس کے بعد پوئنٹ بلینک سے گردن میں گولی مار دی۔ بعد ازاں کحلہ کی نماز جنازہ میں مقامی فلسطینیوں نے شرکت کی اور کئی لوگوں ننے اس بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کے لیے نعرے لگائے۔ رواں ماہ کے دوران اب تک 13 فلسطینی شہریوں کو اس قابض فوجیوں نے شہید کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×