احوال وطن

گوگل پلے اسٹور سے پے ٹی ایم Paytm ایپ ہٹا دیا گیا

نئی دہلی: 18؍ستمبر (عصر حاضر) رقومات کی ادائیگی ایپ پے ٹی ایم  گوگل پلے اسٹور سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی ہے۔ ون97 کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی ملکیت والی یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر بسیار تلاشی کے دکھائی نہیں دے رہی ہے جبکہ کمپنی کے دیگر ایپس پے ٹی ایم فار بزنس ، پے ٹی ایم منی ، پےٹم مال اور  دیگر تمام ایپس اب بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہیں۔ یہ صرف اینڈرائیڈ یوزرس کے لیے دستیاب نہیں ہورہا ہے۔ تاہم ، Paytm ایپل ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ گوگل نے بظاہر پے ٹی ایم ایپ کو ہٹا دیا ہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر گوگل کی رہنما ہدایات کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ اطلاعات میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ گوگل نے پے ٹی ایم کے ڈویلپرز کو ہٹانے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور ایپ کو پلے اسٹور پر واپس لانے کے لئے وہ پے ٹی ایم کے ساتھ رابطے میں ہے۔ جن فونوں میں پے ٹی ایم پہلے سے انسٹال ہے وہ فی الحال کارکرد ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×