شمالی شام میں امدادی ٹیموں نے ملک میں صورت حال کی سنگینی سے خبردار کردیا ہے اور کہا ہے کہ امدادی سامان کی قلت کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی کمی آرہی ہے۔ ٹیموں نے بتایا کہ امداد ی سامان کے بروقت نہ پہنچنے سے جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شام میں امدادی کارروائیوں میں ایک گھنٹہ کی تاخیر 50 اموات کا سبب بنا رہا ہے۔ ملک کے شمال مغرب میں حزب اختلاف کی…
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے بدھ کے روز ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد شامیوں کو فوری مدد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام پر امریکی اور مغربی پابندیاں زلزلے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچنے سے روک رہی ہیں۔ زلزلے سے جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابل تصور ہے۔…
نئی دہلی: 8؍فروری (پریس نوٹ)دوروزقبل ترکی و شام میں آنے والے زلزلہ نے پوری انسانی برادری کو ہلاکررکھ دیا، واقعہ انتہائی المناک، غم انگیز اور تڑپا دینے والا ہے، جس میں ہزاروں نوجوان، بوڑھے، بچے، مرد اور عورتیں لمحوں میں تہِ خاک دفن ہوگئے، فلک بوس، خوبصورت اور شاندار عمارتیں پلک جھپکتے ہی زمین پر آپڑیں، اس موقع پر ترکی اور شام کے پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا پورے سماج کا انسانی فریضہ ہے،…
نئی دہلی:8؍؍فروری (پریس نوٹ)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے دوسری عرضی میں سپریم کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں مسلم خواتین کے نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں داخلے کی بابت ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ حلف نامہ صاف صاف پہلے حلف نامہ کے مطابق ہے، جو بورڈ کی طرف سے سپریم کورٹ کے سامنے اسی طرح کی درخواست میں دائر کیا گیا تھا۔ بورڈ اسلامی نصوص…
حیدرآباد: 8؍فروری (پریس نوٹ)مستقر موتہ ضلع کاماریڈی کی چار سو سالہ قدیم عالمگیر مسجد کی باؤنڈری وال کو مخصوص فرقہ کی جانب سے دن دہاڑے بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔ اس خصوص میں علاقہ کے مسلمانوں نے جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران محترم حافظ فہیم صاحب صدر و جناب عظمت علی صاحب جنرل سیکریٹری ضلع جمعیت سے رابطہ کیا۔ ان حضرات کے کہنے پر فی الفور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج…