کھیل و تفریح
ہندوستان کاافغانستان کے ساتھ تیسرے ٹی 20میں بے حد دلچسپ مقابلہ
پہلے میچ برابری پر ختم‘پھر پہلا سوپر اوور بھی ٹائی دوسرے سوپر اوور میں ملی ہندوستان کو کامیابی
ہندوستان اور افغانستان کے درمیان آج 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کئی معاملوں میں تاریخی ثابت ہوا۔ ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ رہی کہ ہندوستان نے افغانستان کو آخری میچ میں بھی شکست دے کر سیریز پر 0-3 سے قبضہ کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جب کسی میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے 2 سپر اوور میچ کھیلے گئے۔ دوسرے سپر اوور میں افغان ٹیم کو جیت کے لیے 12 رنوں کی ضرورت تھی لیکن وہ 1 رن ہی بنا سکی۔