کھیل و تفریح

رائل چیلنجرز بنگلور کو دہلی کیپیٹلس کے ہاتھوں سات وکٹ سے شکست

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا 50ویں میچ دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آر سی بی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور جیت کےلیے دہلی کپیٹلس کو 182 رنز کا دہدف دیا۔ دہلی کیپیٹلس نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔ دہلی کپیٹلس کی جانب سے سلامی بلے باز فلپ سالٹ نے 87 رنز بناکر دہلی کے لیے جیت کی راہموار کی۔ اس قبل موجودہ سیزن میں ڈی سی اور آر سی بی کے درمیان دوسری بار ٹکراؤ ہو رہا ہے۔ جب 15 اپریل کو بنگلورو میں دونوں کا ٹکراؤ ہوا تو آر سی بی نے اس میچ کو 23 رنز سے جیت لیا تھا۔ ڈی سی گھر پر RCB کے خلاف اس شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔ دہلی نے اپنے پچھلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بنگلور نے فائنل میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی ہے۔دہلی اور بنگلور اپنا 10ویں میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ دہلی نے 9 میں سے صرف تین میچ جیتے ہیں۔ ڈی سی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 10ویں نمبر پر ہے۔ اگر دہلی RCB سے ہار جاتی ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔ جب کہ RCB کو 9 میچوں میں 5 جیت اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔ بنگلور کے 10 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ڈی سی اور آر سی بی کے درمیان اب تک 20 میچز ہو چکے ہیں، جس میں دہلی نے 18 اور بنگلور نے 10 جیت ہیں، وہیں ایک میچ کا نتیجہ رہا ہے۔ بتادیں کہ دہلی کیپٹلس کے لیے آئی پی ایل کا 16ویں سیزن اب تک ٹھیک نہیں جا رہا ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں دہلی کپیٹلس نے اب تک نو میچ کھیلے ہیں اور تین میچ جیتے ہیں، جب کہ چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پلے آف کی دوڑ اب اس ٹیم کے لیے انتہائی مشکل ہو گئی ہے، لیکن اس دوڑ میں رہنے کے لیے اسے ہر میچ جیتنا ہوگا۔ آ ج ٹیم کا سامنا رائل چیلنجرز بنگلور سے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی ٹیم کو بنگلور نے اس اس قبل بنگلور میں شکست دی تھی۔ اب دہلی کی ٹیم اس شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×