عالمی خبریں
عُمان میں داخلے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازم قرار
مسقط: 26؍دسمبر (ذرائع) عُمان میں حکام نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی مسافروں کے سلطنت میں داخلے کے لیے نئی شرط عاید کردی ہے اور انھیں عُمان میں آمد سے قبل کووِڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی۔
خلیجی سلطنت نےکرونا وائرس کے تعلق سے ایک اور سابقہ فیصلہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔اس کے تحت جنوبی افریقا، نیمبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسوٹینی اور موزمبیق سے آنے والے مسافروں کاداخلہ معطل کر دیا گیا تھا۔