• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

ہجری تقویم اور اس سے بے توجہی

مفتی احمد عبید اللہ یاسر قاسمی

Asrehazir by Asrehazir
اگست 19, 2020
in اسلامیات
0
0
SHARES
505
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ہجری تقویم (کیلنڈر) وہ واحد تقویم ہے جو خدائی روش پر قائم اور انسانی فطرت کے عین مطابق ہے، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور اسلامی ادوار میں اس پر تعامل رہا ہے، عرصہ دراز تک امت مسلمہ ہجری (اسلامی) تقویم کو اپنے مراسلات، دستاویزات، اور روزہ مرہ کی زندگی میں جاری رکھے ہوئے تھی،اور اسکے برکات سے بہرہ ور ہورہی تھی،مگر افسوس صد افسوس آج یہ تقویم خال خال نظر آتی ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ اس کو گنے چنے افراد نے قابل استعمال سمجھا ہوا ہے؛کیا خواص کیا عوام،کیا اساتذہ کیا طلبہ،کیا دانشمند کیا جاہل،ہر کوئی اس سے بے نیاز نظر آتا ہے!! .
اسے اپنوں کی بے حسی کہیے یا اغیار کی منصوبہ بندی،اپنوں کے ترک استعمال کی خامی کہیے یا اسلام دشمن عناصر کی طویل سازش کی کارستانی،غرض جو بھی ہو نقصان اس قدر ہوا ہے کہ اسکی تلافی جلد ممکن نہیں ہے (الا بتوفيق اللہ)
چنانچہ عصر حاضر میں امت مسلمہ اس تقویم سے نابلد و نا آشنا نظر آتی ہے؛اگر کچھ واقفیت اور آشنائی ہو بھی؛ تو اسکے استعمال سے گریزاں ہیں،حتی کہ بعض لوگ واقفیت کے باوجود بھی اس تقویم کو لکھنا اور اسکا استعمال کرنا عار سمجھتے ہیں.
افسوس صد افسوس! مرور ایام نے قوم مسلم کو کہاں سے کہاں لا کر کھڑا کردیا ہے،مسلمانوں کی ذہنی غلامی پر کس قدر افسوس کیا جائے؟کیا کہا جائے؟کیا قلم و قرطاس کے سپرد کیا جائے؟ایک وہ لڑکا جو مسلم گھرانے میں آنکھیں کھولتا ہے، پیدائش پر جسکے کانوں میں اذان و اقامت کے کلمات کی صدائیں دی گئی ہوں،مگر جب وہی بچہ پھلتا اور پھولتا ہے تو ایسی حالت میں کہ اسلامی اقدار و افکار، شعائر و امتیازات، اسلامی تہذیب و تمدن سے اس قدر غافل ہے کہ اسے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کے دوسرے شعائر کے ساتھ اسلامی مہینوں کے نام اور دن تک یاد نہیں ہوتے جب کہ اس کے برعکس عیسوی کیلنڈر کے اصول اور اسکے تواریخ ازبر ہوتے ہیں؛ ہاں! یہ بات تسلیم کی جاسکتی ہے موجودہ دور میں عیسوی کیلنڈر کو پذیرائی حاصل ہے مختلف ممالک بلکہ ہر ہر علاقے میں اس کا ہی چال چلن ہے حکومتی سطح پر اسکو عروج حاصل ہے،بحث اس سے نہیں کہ شریعت میں عیسوی تقویم کا استعمال جائز ہے یا نا جائز؛مگر بات تو یہ بھی ہے کہ شریعت نے جب ہماری تقویم کی ضرورت کو پورا کردیا اور دیگر اقوام کی تقاویم سے عمدہ اور بہترین کیلنڈر ہمیں عطا کیا تو کیوں ہم اس کے استعمال سے کوسوں دور ہیں؟ کیوں ہجری تقویم کے ہوتے ہوئے بھی اسکا استعمال ترک کئے ہوئے ہیں؟
بات صرف اسلامی تقویم تک محدود نہیں ہے بلکہ مغربیت کے طوفان بلا خیز  کے سامنے امت مسلمہ پوری طرح غرقابی کی ہے،قوم مسلم مغربی استعمار اور مغربی ذہنیت کی حامل ہوچکی ہے؛کیا تہذیب و تمدن؟کیا تعلیم و تعلم؟کیا ذاتی زندگی کے مراحل اور کیا سیاسی مصالح؟قوم مسلم مغرب کی طرف سے ہر میدان میں دینی فکری تہذیبی ثقافتی عسکری یلغار کی زد میں ہے؛ ہاں جو لوگ اس سے علیحدہ ہیں شاید وہ عنقاء (گنے چنے) ہیں،
علامہ اقبال مرحوم نے کہا تھا:
دیکھ مسجد میں شکستِ رشتۂ تسبیح شیخ
بتکدے میں برہمن کی پختہ زنّاری بھی دیکھ
 الحاصل:مسلمان اگر دنیا میں بحیثیت قوم زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اُنہیں اس صورت حال کی سنگینی کو محسوس کر نا ہوگا، اور موجودہ حالات کی تبدیلی کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا، ایمان و یقین کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ شعائر اسلام کے تحفظ کے لئے جذبہ قربانی کو پروان چڑھانا ہوگا،ہجری تقویم کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرنا ہوگا،ملت اسلامیہ میں اسکو رائج کرنا ہوگا،شکوک و شبہات کا ازالہ کرکے اسکے امتیازات اور خصائص پر بحث کرنی ہوگی اور مکمل شرح صدر کے ساتھ اس تقویم کو اپنانا ہوگا تب جاکر اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور اچھے اثرات اور خیر و برکات امت مسلمہ سے وابستہ رہیں گے
ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

حضرت مولانا طبیب عالم صاحب قاسمی کاماریڈی کی رحلت ملت اسلامیہ کا خسارہ

Next Post

نیا اسلامی سال اور اسلامی تعلیمات

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

نیا اسلامی سال اور اسلامی تعلیمات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×