احوال وطن

جے این یو پر ہوا حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت: مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد

نظام آباد؛ 6/جنوری (پریس ریلیز) ملک میں چل رہے سی اےاے این پی آر اور این آر سی کے حوالہ سے احتجاجی مظاہرے اور بلا لحاظ مذہب تمام ہی بھارتیوں اور دیش واسیوں کی جانب سے لگاتارہونے والے مسلسل بڑے پیمانے پر پروٹیسٹ سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ایک منظم سازش کے تحت اے بی وی پی کے نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء واساتذہ پر حملہ کرایا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوے حکومت وقت اور اعلی حکام سے مانگ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی صحیح صحیح انکوائری کرای جاے اور خاطیوں کی نشاندہی کرکے ان کو گرفتارکیا جاے اور کڑی سے کڑی سزا تجویز کی جاے ہم کسی قیمت پر اس غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریں گے اور یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کا مستقبل اور ملک کا ایجوکیشن تمہاری کسٹڈی میں ہے تم اس کی پوری پوری دیانتداری کے ساتھ حفاظت کو یقینی بنائیں اس موقع پر پولیس غیر جانب دار بن کر ملک کی سالمیت کا تحفظ کریں۔
ہم صاف لفظوں میں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک کی کسی بھی تعلیم گاہ پر اس طرح کے حملوں کا سخت نوٹس لیا جائے گا جب اس ملک میں تعلیم گاہیں محفوظ نہیں تو پھر کیا محفوظ رہ سکتا ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہمارے ملک پر لگ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×