احوال وطن

مانووتہ پبلک سیوا نظام آباد کے تحت مثالی خدمات کا سلسلہ جاری

نظام آباد: 8؍جولائی (عصر حاضر) پیام انسانیت کے لیے کام کرنے والی تنظیم مانووتہ پبلک سیوا نظام آباد نے بلالحاظ مذہب وملت خدمت خلق کو اپنا مشن بناکر الحمد للہ کام کررہی ہے آج یلمہ گٹہ کنٹرول شاپ نمبر. 6  جہاں کئی معذور اور عمر رسیدہ مسلم وغیر مسلم خواتین اپنا ماہانہ راشن لینے کے  لیے آتی ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں ہوتا وہ اپنا سامان خورد ونوش ازخود کنٹرول شاپ سے لاتی لے جاتی ہیں اور بار برداری بھی ان سے نہیں ہوپاتی وہ سامان لینے کے بعد بھی گھنٹوں آٹو رکشہ اورسواری کے انتظار میں کھڑی رہتی جو یقینا ایک مشکل کام ہے سرما گرما اوربرسات کے موسم بھی ہوتے ہیں باوجود اس کے ان بوڑھی خواتین کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا ہم نے سوچا کہ خدمت خلق کا ایک اچھا موقع ہے ان کمزوروں کی مدد اور خدمت کرکے ہم دعائیں لے سکتے ہیں اورپھر اللہ کے نبی علیہ الصلاۃ والسلام کا وہ واقعہ بھی ذہن کے دریچون کو کھول دیتا ہے جب آپ نے ایک بوڑھی عورت سامان اپنے سر پہ رکھ کر اس کو منزل تک پہونچا یا اور راستہ بھر اس عورت نے اسی کی برائیاں بیان کرتی رہی جو آج اس کی مدد کررہا تھا منزل پر پہونچنے کے بعد نام ہوچھا تو حیران وششدر رہ گئی اور آپ کی اس خدمت سے متاثر ہوکر دعائیں بھی دیں اور اسلام قبول کیا ہم نے سوچا کہ اللہ کے نبی نے خدمت خلق کو اتنی اہمیت دے کر اس مشن کو آگے بڑھایا تو کیوں نہ ہم بھی اس حوالہ سے ان لوگوں کی خدمت کریں جو آج کسی وجہ سے اسلام اورمسلمانوں سے دور و نفور رکھتے تاکہ یہ خدمت ہی ان کے شکوک وشبہات کا دافع بن سکے چنانچہ کنرول دوکان کے مالک اورذمہ داران سے بات کرکے ان بوڑھی عورتوں کا سامان ان کے گھر تک پہونچانے کا انتظام کیا گیا جس کے لیے چند نوجوانوں کو منتخب کیا گیا اور آٹو اور بائک کے ذریعہ ان مجبور و بے سہارا لوگوں کو سامان کے ساتھ گھروں تک پہونچانے میں مدد کی جائے۔ یقینا اسلام کا اگر مختصر تعارف کرایا جائے تو صرف تین جملوں میں اس کو نقل کیا جاسکتاہے ۔ خالق کی عبادت‘ رسول کی اطاعت‘ ّمخلوق کی خدمت
آج کے اس پر فتن اور نفرت بھرے ماحول میں مسلمانوں کو چاہیے کہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپناکر اسلام کی حقیقی اور سچی تصویر انسانیت کے سامنے پیش کی جائے ۔ دین اسلام میں سب سے زیادہ کامیاب اور کارآمد انسان اسی کو کہا گیا ہے جولوگوں کے لیے نافع بنے اور پھر اللہ تعالی بھی اہنے بندوں کی اس وقت تک خدمت میں لگا رہتا ہے جب تک کہ بندے دوسرے بندوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔ غرضیکہ لوگوں کی نفع رسانی اورخدمت خلق تمام ہی مذاہب میں محمود وپسندیدہ عمل ہے لیکن اسلام نے سب سے زیادہ اس پر زور دیا ہے اور اسکے راہ نما اصول وضابطے بھی بیان کے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہیکہ دنیا میں یہ محاورہ مشہور ہوگیا ۔ خدمت سے خداملتا ہے احادیث مبارکہ میں آتا ہیکہ اللہ کے نبی نے نماز روزہ زکوۃ اورحج کہی اپنی اپنی اہمیت وفضیلت بیان کرنے کے بعد سب سے بہترین انسان اس کو قراردیا جو لوگوں کے لےء نفع رسانی کا ذریعہ بنے خیر الناس من ینفع الناس
اس لیے ہم سب مسلمانوں کو چاہیے کی اپنی اپنی بساط بھر انسانیت کی خدمت کرکے اسلام وتعلیمات اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں خدمت خلق کو اپنی زندگی کامشن بنائیں۔ ان شاء اللہ نفرتیں ختم ہوں گی اورمحبتیں پروان چڑھیں گی
اس موقع پر مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی مولنا ارشد علی قاسمی مولانا ابراہیم ندوی مفتی عبدالمبین قاسمی حافظ محسن مولنا ابرار قاسمی نے تمام ہی معاونین مانووتہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے اس کام کو بہ حسن وخوبی انجام دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×