احوال وطن

دورِ حاضر میں مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ خیر خواہی کے مزاج کو عام کرے

حیدرآباد: 9؍مارچ (عبدالقیوم شاکر) اسلام کا خلاصہ اور نچوڑ صرف دوجملوں میں منحصر ہے دین نصیحت اور خیر خواہی کا نام ہے۔ اس لیے دور حاضر میں مسلمانوں کو لازم ہیکہ وہ ہر جگہ ہر ایک کے ساتھ ہر حال میں خیر خواہی کے برتاؤ کو عام کریں۔ س سلسلہ میں اپنا پرایا مسلمان یا غیر مسلم کی تفریق وامتیاز نہ برتیں اللہ کے نبی نے عملا خیر خواہی کرکے بتلائی ہے مسلمانوں کے ساتھ بھی اسلام دشمنوں کے ساتھ بھی یہاں تک کہ انسانوں سے ہٹ کر جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک اور خیر خواہی کرکے اسلام کو لوگوں کے سامنے پیش کیا یہی وجہ ہیکہ لوگ اسلام کے گرویدہ ہوتے چلے گئے۔ ان خیالات کا اظہار داعی کبیر مولانا کلیم صدیقی صاحب پھلت نے بابا پور نظام آباد میں دعوت دین اور ہماری ذمہ داری سے خطاب کرتے ہوے فرمایا ۔ سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ پہلے لوگ اسلام کو اسلام سے سمجھتے تھے اور آج ہم لوگوں نے برادران وطن کے سامنے حقیقی معنی میں اسلام اور اس کی تعلیمات کو پیش ہی نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ہمارے اور ان کے درمیان میں دوریاں پیدا ہوگئیں اور اسی کی وجہ سے غلط فہمیاں بڑھتی گئیں اور نفرتوں نے جگہ لے لیا حالانکہ دیگر ممالک کے مقابلہ میں اللہ پاک نے اس ملک کے ہندووں کے دلوں کو محبت سے بھردیا ہے بس ان کے سامنے اسلام کو پیش کرنے اور ان کے ساتھ خیر خواہی کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر مولانا مفتی شوکت قاسمی حافظ ریاض حافظ جلال حافظ کاشف کامران مولانا توفیق ۔صدر انجمن کمیٹی عتیق ایم پی ٹی سی سرجیل سابقہ ایم پی ٹی سی مُعیز موجودتھے جناب عامر صاحب نے اپنے اسلام سے قریب ہونے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا مفتی سعید اکبر صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے قیمتی نصیحتیں فرماکر رقت انگیز دعاء فرمائی جلسہ کی کارروائی مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے چلائی اور جلسہ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت تک اللہ کے پیغام کو پہانچانا اور انسانیت کی راہ نمائی و راہبری کی ذمہ درای کو ادا کرنے کی غرض سے اجلاس عام کو منعقد کیا گیا۔ مہمان کی تقریر کا مختصر خلاصہ جناب شیخ حسین صاحب نظام آباد نے تیلگو زبان میں پیش کیا ہزاروں کہ تعداد میں مردوخواتین نے بارش کے بوجودپورے اطمینان کے ساتھ استفادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×