احوال وطن

مبلغ دارالعلوم دیوبند مولانا محمد عرفان قاسمی کی شہر نظام آباد آمد، سی اے اے کے خلاف احتجاج میں ہوگی شرکت

نظام آباد: 10/جنوری (نامہ نگار) مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے بموجب سی اےاے این پی آراور این آر سی کے حوالہ سے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر تلنگانہ کے پورے اضلاع میں اس تحریک کو آگے بڑھاتے ہوے مستحکم کرنے کی غرض سے دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مقرر بے باک حضرت مولانا محمد عرفان اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی شہر نظام آباد میں تشریف لارہے ہیں ان شاءاللہ بتاریخ 16/جنوری2020 بروز جمعرات دیگر مذاہب کے مقتداء و پیشواؤں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء نظام آباد فرمائیں گے۔ تمام ہی ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوے اپنااحتجاج درج کرانے کی اپیل کی ہے
ان شاءاللہ۔ جگہ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں: مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی 9505057866 مولانا سید سمیع اللہ 9030903212

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×