احوال وطن

مولانا طلحہ قاسمی نقشبندی کا سہ روزہ دورۂ نظام آباد

نظام آباد: 9؍جنوری (عصر حاضر) موجودہ ملکی حالات اور اس پر فتن وشر انگیز دور میں اقلیتوں بالخصوص بھارتی مسلمانوں کےساتھ جس ظلم وناانصافی کی جارہی ہے وہ آج صرف ملک ہی نہیں ساری دنیا پر عیاں ہے ان حالات میں ہمیں کس حکمت عملی کو اپنانا چاہیے قرآن وحدیث میں ان حالات سے نمٹنے کے لیے کیا راہبری دی گئی ہے ؟ یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے شہر نظام آباد کے عالمی شہرت یافتہ سنجیدہ شاعر جناب اشفاق اصفی صاحب کی دعوت پر ملک کے نامور عالم دین مربی کامل مفسر قرآن حضرت مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی (بھیونڈی .ممبیء) خلیفہ مجاز حضرت الحاج حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ اپنے سہ روزہ دورہ پرشہر نظام آباد تشریف لارہے ہیں استفادہ کی غرض سے درج ذیل پروگرام مرتب کیے گئے ہیں :
پہلا پروگرام (خطاب از محفل نکاح )بتاریخ 12/جنوری 2020بروز اتوار بمقام مکہ مسجد احمد پورہ کالونی بعد نماز عصرمتصلا‘ دوسراپروگرام (خطاب براے خواتین )بتاریخ 13/جنوری 2020 بروز پیر بوقت 2:30؍بجے دوپہر بمقام گولڈن فنکشن ہال ‘ قلعہ روڈ نظام آباد‘ تیسرا پروگرام (اجلاس عام ) بعنوان موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے قرآنی ہدایات……… بتاریخ 13/جنوری 2020‘ بمقام مکہ مسجد بوقت‘ بعد نماز عشاء 8:30؍بجے‘ چوتھا پروگرام خصوصی اجلاس (براے علماء ائمہ وحفاظ وذمہ داران قوم وملت )‘ بعنوان .اٹھو کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے .‘ بتاریخ 14/جنوری 2020 بروز منگل بوقت 12/بجے دن بمقام .ادارہ مظہرالعلوم آٹو نگر سی ایم روڈ نظام آباد‘

مولانا ولی الله قاسمی و جمیع مسلمانانِ نظام آباد نے عامۃ المسلمین سے پرخلوص اپیل کی ہیکہ ان تمام پروگراموں میں شرکت کرکے استفادہ فرمائیں ۔رابطہ کے لیے مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی 9505057866 مولانا سید سمیع اللہ  9030903212 مفتی زبیر حسامی  9666740756

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×