رابطہ مدارس اسلامیہ کا مشاورتی اجلاس مولانا خضر احمد خان قاسمی ریاستی رکن عاملہ نامزد
نظام آباد: 4/نومبر (عصر حاضر) ادارہ مظہرالعلوم ٹرسٹ نظام آباد میں بتاریخ 3/ نومبر بصدارت حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب صدر دعوہ اسلامک اکیڈمی حیدرآباد ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی نگرانی صدر رابطہ ضلع نظام آباد مولانا سید ولی اللہ قاسمی ناظم وبانی ادارہ مظہرالعلوم نے فرمای جس میں پورے ضلع سے مختلف دینی مدارس کےنظماء واساتذہ نے شرکت کی مولانا ولی اللہ قاسمی نے رابطہ مدارس کی اہمیت وضرورت پر خطاب فرمایا جبکہ مولانا محمد مصدق القاسمی نے فرمایا کہ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہونے کے بہت سارے فائدے ہیں جن میں سب سے اہم اکابر علماء کی نظریں اور توجہات اور دعائیں ہمارے ادارہ کو حاصل ہوں گی اگر چیکہ دارالعلوم سے منسلک ہونا بجائے خود ایک شرف کی بات ہے نیز تعلیمی وتنظیمی اعتبار سے ہمارے اندر وہ صلاحیت ولیاقت پیدا ہوگی جو مدرسہ چلانے کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح طریقہ تعلیم وتدریس سے بھی ہم کو فائدہ ہوگا طلباء پر نفسیاتی اعتبار سے کس طرح محنت کی جاے اور ان کو صحیح معنی میں قابل ولائق کیسے بنایا جاے اور اسی طرح مابین المدارس ایک مسابقہ کا جذبہ بھی ہمارے اندر پروان چڑھے گا جس سے تعلیمی معیار مزید بلند ہوگا نیز مولانا نے مربوط ہونے کا طریقہ اور اور ارتباط کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوے ریاستی رابطہ کے لیے ایک رکن کے انتخاب کے سلسلہ میں مشورہ کیا جس میں بکثرت آرا ء مولانا خضر احمد خان قاسمی ناظم ادارہ انوار المدارس کو بحیثیت رکن منتخب کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ اس پروگرام میں ادارہ مظہرالعلوم، ادارہ انوار المدارس دارالعلوم بچکند،ہ دارالعلوم پٹلم، مدرسہ ابی ابن کعب بانسواڑہ، مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹ، ادارہ احسن المدارس نوی پیٹ، دارلعلوم امدادیہ بھیمگل، مدرسہ نعمانیہ ویلپور، دارالعلوم کنداکرتی، مدرسہ اشرفیہ پرکٹ و دیگر مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے پروگرام کی کارروای چلائی اور مہمانوں کا انتظام واستقبال مولانا سید سمیع اللہ نے کیا.