احوال وطن

نظام آباد میں ہوگا این آر سی سے متعلق شعور بیداری اجلاس

نظام آباد: 30؍اکٹوبر (عصر حاضر) مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کے بموجب موجودہ حالات کے تناظر میں ملک وملت جس رخ پر جارہے ہیں. جس خوف وہراس کے ماحول میں مسلمان سانس لے رہے ہیں .اغیار واعداء کی جانب سے جس نفرت آمیز وفتنہ انگیز فقروں اور طعنوں کو پھیلا کر دور و نفور کو عام کیا جارہا ہے. مختلف قسم کے خدشات وخطرات کے بادل آج ملت پر منڈلارہے ہیں وہ کسی بھی عقل داناں و چشم بیناں سے پوشیدہ نہیں ہے ایسے ماحول میں ہمیں حفظ ما تقدم کے طور پر کیا اقدامات کرنے چاہیے اور قوم مسلم میں آگاہی وشعور بیداری کے لیے کیا راہ اپنانی چاہیے علاوہ ازیں دیگر در پیش مسائل مہمہ کے حوالہ سے باہمی مشاورت اور مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے ایک قیمتی اور اہم پروگرام ان شاءاللہ بتاریخ 3/نومبر 2019ء بروز اتوار بصدارت پاسبان ملت الحاج مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا. بوقت .10بجے صبح تا 01بجے دوپہر..بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال بودہن روڈ نظام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے. جس کا نظام العمل مندرجہ ذیل رہیگا: این آر سی سے متعلق شعور بیداری اور طریقہ کار بذریعہ پروجیکٹر مولانا مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی صاحب نائب صدر صفا بیت المال انڈیا حیدرآباد پیش کریں گے۔ صدر جمعیۃ مولانا حافظ پیر شبیر صاحب مدظلہ العالی خطاب فرمائیں گے۔

نوٹ ..اس پروگرام میں علماء حفاظ ائمہ مساجد انتظامی کمیٹیاں اور دانشوران قوم وملت کی شرکت ہوگی …….نیز اسی دن دوپہر 02بجے تا عصر بمقام ادارہ مظہرالعلوم ٹرسٹ آٹو نگر بصدارت حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری ریاستی دینی تعلیمی بورڈ ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے لیے پورے ضلع بھر سے ایک رکن عاملہ کا انتخاب عمل میں آئے گا اسی طرح دینی تعلیمی بورڈ کی کارگزاری ومزید توسیع واستحکام کے سلسلہ میں مشورہ ہوگا. ان پروگراموں میں کسی بھی جمعیۃ کی تخصیص کے بغیر ہر ناظم مدرسہ اور خادم دین کی شرکت ہوگی۔ ان شاء اللہ بعد نماز عصر مکمل پروگرام اختتام کو پہونچے گا۔ مولانا سید ولی اللہ قاسمی ..مولانا خضر احمد خان قاسمی وجمیع اراکین .نے حالات ومسائل کے پیش نظر ان پروگراموں میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ شرکاء سے درخواست ہے کہ وہ قبل از وقت مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹر ی جمعیۃ علماء نظام آباد کو اپنی آمد کی اطلاع ضرور دے دیں تاکہ انتظامات میں سہولت ہوں .9866947440/9505057866/9603687860

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×