احوال وطن

بورگاؤں نظام آباد میں عظیم الشان جلسہ‘ عام بعنوان اصلاحی مجلس و اہمیت مکاتبِ اسلامیہ

نظام آباد: 24؍اکٹوبر (عصر حاضر) مولانا خالد بیگ قاسمی کی اطلاع کے بموجب مکتب تعلیم القرآن بورگاوں، نظام آباد کے تحت احاطہ جامع مسجد بورگاوں میں بتاریخ 26 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر تا عشاء ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان اصلاحی مجلس و اہمیت مکاتب اسلامیہ منعقد ہوگا۔ انشاءاللہ۔
اس اجلاس میں ریاست کے معروف ومعتبر علماء کرام حضرت مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی ‘ حضرت مولانا سید ولی اللہ صاحب قاسمی‘ حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی اور ملک کے معروف عالمِ دین پیر طریقت حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی مدظلہ العالی کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے۔ برادران اسلام سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔

نوٹ: انشاءاللہ تمام شرکاء کے لئے بعد اجلاس عشائیہ کا نظم رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×