ریاست و ملک

جامعۃ المؤمنات گاجل پیٹھ نرمل میں ماہانہ اجتماع برائے خواتین

نرمل: 31؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) جامعۃ المؤمنات گاجل پیٹھ نرمل میں ماہانہ اجتماع برائے خواتین بتاریخ یکم فروری بروزِ ہفتہ بوقت صبح ٹھیک 11؍بجے تا 1؍بجے دوپہر بمقام احاطہ مدرسہ منعقد ہوگا جس کی صدارت مولانا امتیاز خان مفتاحی استاذ تفسیر و حدیث جامعۃ المؤمنات نرمل فرمائیں گے۔ جب کہ مہمان مقرر مفتی احسان شاه قاسمی صدر صراطِ مستقیم ٹرسٹ نرمل کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر طالباتِ جامعہ کا مختصر تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ عامۃ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خواتین و طالبات کو ماہانہ دینی اجتماع میں روانہ فرماکر استفادہ کا موقع فراہم کریں۔مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر ربط کریں: 9912788473

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing