احوال وطن

نرمل میں شہریت قانون کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد انسانی زنجیر‘ بڑے پیمانہ پر ہوگا احتجاج

نرمل: 30؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) شہریت ترمیمی قانون‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے‘ عواخم سیاه قوانین کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں میں تمام مذاہب کے افراد شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ یوسف احمد کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نرمل نے کیا۔ وہ اسلامک سنٹر نرمل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ خواجہ یوسف احمد نے کہا کہ سیاہ قوانین کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 31؍جنوری کو بعد نمازِ جمعہ انسانی زنجیر بنائی جائے گی جس کا آغاز چنچولی بی ایکس روڈ سے ہوگا جو نرمل کے مختلف مقامات وشواناتھ‘ بیل بازار‘ نیو بس اسٹانڈ‘ مولانا آزاد چوک‘ منچریال چوراہا‘ صوفی نگر سے ہوتے ہوئی نیشنل ہائی پر اختتام کو پہنچے گا۔ جہاں پر دستور کا دیباچہ پڑھا جائے گا۔ خواجہ یوسف احمد نے کہا کہ عوام اسنانی زنجیری احتجاج کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر مولانا عبد العلیم قاسمی‘ مفتی الیاس قاسمی‘ مولانا امتیاز خان مفتاحی‘ مفتی ریاض الدین انصاری‘ مفتی احسان شاہ قاسمی‘ مولانا مبین احمد قاسمی‘ محمد اسحق ‘ غلام درانی محمد منظور محی الدین‘ عظیم بن یحیی‘ افروز پاشاہ شطاری‘ محمد زاہد علی‘ مجاہد احمد خان‘ سید واجد پاشاہ‘ عزیز الله خان‘ محمد پرویز اور دوسرے موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×