احوال وطن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نرمل کے زیر اہتمام منی ٹینک بنڈ پر تقریب پرچم کشائی اور آئین ہند کے تحفظ کا عہد

نرمل: 28/جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) یوم جمہوریہ 26/ جنوری /2020 کی مناسبت سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نرمل کے زیر اہتمام منی ٹینک بنڈ نرمل پر ٹھیک ساڑھے نو بجے پرچم کشائی کی گئی اس کے بعد آئینِ ہند پر عمل آوری اور اس کے تحفظ کا عہد کیا گیا۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم قاسمی اور وجے کمار کنوینر جے اے سی نرمل نے کہا کہ بھارت کا آئین جمہوری اقدار کا علمبردار ہے جو بھارت کے ہر شہری کو ذات پات ، زبان ونسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر یکساں حقوق دینے کی بات کرتا ہے لہذا ہم یومِ جمہوریہ کے اس عظیم تاریخی دن میں یہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کو نفرت وتعصب کا اکھاڑا بنانے والی فسطائی طاقتوں کے خلاف تحریک چلاتے رہیں گے اور ملک کو امن وامان کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے ۔
اس موقع پر جے اے سی نرمل کے اراکین مفتی عبد العلیم فیصل قاسمی ،مفتی احسان شاہ قاسمی ،رام لکشمن ،مفتی کلیم قاسمی ،محمد اسحاق، مولانا مبین قاسمی مولانا امتیاز خان مفتاحی،مفتی عبدالحکیم قاسمی، حافظ امجد شاہ ،شیخ حیات کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×