دارالعلوم زکریا نرمل میں جشن یومِ جمہوریہ کا انعقاد اور پرچم کشائی
نرمل: 26؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) شہر نرمل کے معروف مدرسہ دار العلوم زکریا میں ملک کی 71؍ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس ملک کی تاریخ میں 26؍جنوری ایک تاریخی حیثیت کا حامل دن ہے اس لیے کہ اس دن ملک کی آزادی کے بعد ملک کو صحیح نظام کے تحت چلانے کے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے اور پورا ملک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس ملک کی ترقی میں معاون بن سکے۔ اسی کے پیشِ نظر جمہوری قوانین کو نافذ کیا گیا، اسی کی احیاء میں آج کے دن پورا ملک جشن جمہوریہ مناتا ہے۔یہ بات جاننا بھی ضروری ہے کہ اس ملک کی آزادی میں ہزاروں علماء، مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کو یاد کرنا ہم کا سب کا انسانی اور جمہوری فریضہ ہے۔ آج تقریب پرچم کشائی کے موقع پر شہیدان وطن کو دار العلوم زکریا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، مولانا عمران عبدالعزیز قاسمی نے ترنگا لہرایا، اس موقع پر ناظم مدرسہ مفتی حسان عبدالرشید خان صاحب کے علاوہ جملہ اساتذہ واراکین مدرسہ موجود تھے۔