
ہوم گارڈ مجیب کا مثالی کارنامہ؛ اپنی جان پر کھیل کر بچائی کتے کی جان
ناگرکرنول ،17؍ستمبر(اے این ایس)تلنگانہ کے ناگر کرنول میں ہمدردی کا مثالی واقعہ پیش آیا۔ بدھ کے روز ایک مقامی ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے ایک آوارہ کتے کی جان بچاکر ہمدردی کی ایک منفرد مثال پیش کی ۔ شدید بارش کے باعث ندے کے کنارے آوارہ کتہ پھنس گیا تھا ۔مانسون میں اکثر ندیاں اپنی اصل سطح سے اوپر بہہ جاتی ہے ، اسی وجہ سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اہلکاروں کی ایک ٹیم پہلے ہی علاقے میں تعینات کردی گئی تھی۔اپنی معمول کی گشت کے دوران ، پولیس اہلکار مجیب نے دیکھا کہ کتا جھاڑیوں میں پھنس گیا ہے اور وہ حرکت کرنے سے بھے قاصر ہے، لہذا اس نے فوراجے سی بی مشین طلب کی اور اپنی جان پر کھیل کراسے بچایا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور ہر جگہ مجیب کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔ناگر کرنول پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے اہلکاروں کو علاقے کے قریب عوامی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اس کے آس پاس تعینات کیاگیا ۔ گشت کے دوران مجیب نے دیکھا کہ کتا پھنس گیا تو اپنی جان پر کھیل کر اس نے اس آوارہ کتے کی جان بچائی۔