احوال وطن

مظاہر علوم سہارنپور کی شوریٰ کا اجلاس اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر

سہارنپور: 30؍اکٹوبر (سمیر چودھری) قدیم دینی و اسلامی درسگاہ جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کا بجٹ اجلاس گذشتہ روز جامعہ کے دارالمشورہ میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت حکیم کلیم اللہ علی گڑھ نے کی ،ایجنڈہ کی کل تیرہ(۱۳) دفعات میں سے ہرایک پر بڑے مضبوط انداز میں بحث و گفتگو ہوئی ،پیر طریقت مولانا محمد طلحہ کاندھلوی کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی تجویز منظور ہوئی چونکہ مولانا مرحوم مجلس شوریٰ مظاہرعلوم کے صدر تھے اس لئے ان کی خالی جگہ پر باتفاق رائے الحاج حکیم کلیم اللہ علی گڑھ کو مجلس کا صدر منتخب کیا گیا، ایسے ہی مولانا افتخار الحسن کاندھلوی کے انتقال سے خالی ہونے والی جگہ پر الحاج غلام رافع خاںشروانی کو ان کی جگہ خزانچی کا عہدہ تفویض کیا گیا ، سال رواں کے لئے سالانہ بجٹ منظور کیا گیا ،اسی طرح گذشتہ شورائی اجلاس میں مجلسِ تعلیمی کے انعقاد کا جو فیصلہ کیا گیا تھا اس کا دستور العمل جامعہ کے سکریٹری مولانا سید محمد شاہد الحسنی نے پیش کیا۔ اس کی سماعت کے بعد متفقہ طور پر اس کو منظوری دی گئی،جامعہ کی جنرل لائبری میں موجود قدیم قیمتی مخطوطات کے تعارف کے لئے باقاعدہ ایک فاضل مظاہرعلوم کی تقرری کی گئی،مکاتب دینیہ کے ناظم مولانا مفتی سیدمحمد صالح الحسنی کی جانب سے پیش کردہ تفصیلی رپورٹ پڑھی گئی اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجلس شوریٰ نے مکاتب کی مزید تنظیم و ترقی کے لئے مولانا مفتی سید محمد صالح الحسنی کوکچھ اہم ہدایات جاری کیں،تمام اساتذۂ کرام و ملازمین جامعہ کی تنخواہوں میں علی الترتیب مبلغ تین ہزار اور دوہزار روپئے کا اضافہ منظور کیا گیا۔ جامعہ کی مجلس شوریٰ کی پوری کارروائی ایجنڈے کے مطابق جامعہ کے امین عام (سکریٹری) مولانا محمد شاہد الحسنی نے چلائی ،اس اجلاس شوری میں صدر اجلاس کے علاوہ مولانا مفتی محمد معصوم ثاقب رائیچوٹی،مولانا مفتی سبیل احمد چنئی،مولانا سید محمدعاقل سہارنپوری شیخ الحدیث مظاہرعلوم ، مولانا محمد عارف ابراہیمی ،مولانا روح الحق تمل ناڈو،الحاج غلام رافع جمال شروانی علی گڑھ ،الحاج ابراہیم منیار سورت اور مولانا سید محمد سلمان (بحیثیت ناظم مدرسہ) نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×