احوال وطن

مشرقی یوپی کے معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور میں جلسہ دستاربندی کا انعقاد

اعظم گڑھ: 9مارچ( نعمان قاسمی) جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مھذب پور سنجر پور ضلع اعظم گڈھ یوپی جو مشرقی یوپی کا معتبر ومقبول ادارہ ھے،آج ادارہ کے مسجد احباب میں حفاظ کرام کے ختم قران ودستاربندی کی ایک مجلس کاانعقادہوا، جس کی صدارت حبیب الامت ، عارف باللہ حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتھم نے کی، مفتی صاحب نے قران پاک کی عظمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، مفتی صاحب نے حفاظ قران کی فضیلت و اھمیت کواجاگر کرتے ہوئے فرمایا جولوگ بھی علماء حفاظ کی خدمت کرینگے ان سے محبت رکھیں گے، ان کے خاندان میں اللہ پاک علماء وحفاظ ضرور پیداکرینگے ،مفتی حبیب اللہ صاحب نے کہا، مدارس مکاتب جو یہ عظیم خدمت انجام دے رھے ھیں ان سے محبت رکھنا امت کے اسلامی فرائض میں داخل ھے ، غورطلب ہے کہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مھذب پور سنجرپور کے قیام کوابھی محض 26 سال کا قلیل عرصہ گزرا ہے، لیکن اس کے باوجود الحمدللہ 500سے زیادہ حفاظ کرام اور 100سے زیادہ مفتیان کرام اور سیکڑوں علما ء تیار ھوچکے ھیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں دین کی تبلیغ واشاعت میں مصروف عمل ہیں، اور دین کے مختلف میدانوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں، نظامت کے فرائض مولانا عمران اسعد قاسمی نے انجام دیا، جامعہ کے نائب مھتمم مولانا مجیب اللہ حبیبی نے انے والے مھمان کرام کا شکریہ اداکیا ، حضرت حبیب الامت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×