افکار عالم

پاکستان کے معروف اینکر و قومی اسمبلی کے رُکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پُر اسرار موت

اسلام آباد: 9؍جون (ذرائع) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔ مقامی میڈیا نے ان کےا ملازم جاوید کے حوالے سے ان موت کی خبریں شائع کی ہیں۔
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
ملازم جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے، اس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین کو ان کے اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے علیحدگی کے بعد لودھراں کی رہائشی 18 سالہ دانیہ بی بی سے رواں برس فروری میں تیسری شادی کی تھی۔
دانیہ بی بی نے شادی کے تین ماہ بعد ہی ان سے علاحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں عامر لیاقت پر نشہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
ان کا موقف تھا کہ ’عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں۔ مدعیہ کو تشدد کر کے نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو کہتے ہیں۔‘

Related Articles

محمد مکرم کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×