اسلامیات

موسم بہار رمضان المبارک اور کرونا وائرس

رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اللہ کے خصوصی رحمتوں اور نعمتوں کا وہ بادل ہے جو ہر مسلمان پر برسنے کے لئے آتا ہے رمضان کا مہینہ بڑی فضیلت و عظمت والا مہینہ ہے اس ماہ کی اہمیت و افضلیت اس سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ یہ مجاھدہ کو طلب کرتا ہے جب ہم اسلامی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ مجاہدہ کیسا اور کو کس طرح کا مجاہدہ یعنی تزکیہ نفس کو گناہوں کے راستے سے ہٹا کر نیکی کی راہ پر گامزن کرنا جب نفس سرکش کو اسکی وہ حرکتیں جس سے اللہ کی ناراضگی ہوتی ہٹاکر رضاے الہی کے راستہ کا راہ رو بنانے میں جو حرکت ونقل ہوتی ہے اس کو تادیب  نفس کہتے ہیں اس وجہ سے یہ مجاہدہ کا مہینہ ہوا جوکہ اس استراحت نفسانی  سے خالی ہےحدیث پاک میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا اگر کوئی شخص  بلا عذر رمضان کا روزہ چھوڑ دے پھر اس کی تلافی میں زمانے بھر کے روزے رکھتا رہے تب بھی اس کی تلافی نہیں ہوسکتی ہے امام نسائی رحمۃاللہ علیہ سنن النسائی الکبری میں حدیث نقل کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سویا ہوا تھا میرے پاس دو آدمی آئے اور مجھے ایسی قوم کے پاس لے گئے جنہیں ان کی ایڑیوں کے بل لٹکایاگیاتھا اور انکے بانچھیں چیر دی گئی تھی اور اس سے خون بہہ رہا تھا  میں نے کہا یہ کون لوگ ہیں ؟تو انہوں نے کہا کہ افطاری کا وقت آنے سے قبل روزہ افطار کرنے والے لوگ ہیں ذرا غور تو کریں یہ ان لوگوں کا کی سزا ہے جو روزہ تو رکھا مگر قبل از وقت افطاری کرلی تو روزہ نہ رکھنے والوں کا کیا حال ہوگا جس کو اس نے بالکل ہی روزہ  نہ رکھا ہواللہ  ہماری حفاظت فرمائےاتنا مبارک ماہ کے اللہ تعالی اس ماہ کے برکت سے ایک نیکی کا ثواب دس گنا بڑھا دیا جاتا پھر اللہ کی خصوصی عنایت  کہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ  خاص  بنایا گیا جس سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے کوئی دوسرا شخص اس دروازے سے داخل نہیں ہوسکتا اسی طرح رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ابواب جہنم بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے ایک نادی آواز لگاتا ہے خیر کے طلب کرنے والے  آگے آئیں شرکے متلاشی اپنے گناہ سے باز آجائے اللہ کئی جہنمی لوگوں کو آزاد فرماتے ہیں یہ ہر رات ایسا ہی ہوتا رہتا ہے رمضان المبارک کی برکت اسی پر بس نہیں آب تاریخ اسلام کی کتابوں کو ورق گردانی کرے مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ  کیسے کیسے رحمتوں کی نوازشات و بارش سے نوازتا اللہ تعالی نے اس ماہ میں فرمائیں جنگ بدر میں بے سروسامانی کے باوجود پر فتح یابی اس ماہ کی برکت ہے..  غزوۂخندق کی کھدوائی جس ماہ میں شروع ہوئی وہ رمضان ہی کا مہینہ تھا… فتح مکہ 11رمضان 8 ہجری کو دس ہزار صحابہ کے ساتھ مدینے سے نکلے 20 رمضان کو مکہ میں داخل ہوئے مزید برکات ہیں جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفےرمضان کی پہلی تاریخ کو ….تورات رمضان کی چھٹی تاریخ کو ….اور انجیل تیرھوی تاریخ کو….زبور اٹھاروی تاریخ کو……اورقیامت کے آنے والی نسل کے راہ ہدایت والی کتاب قرآن مجید بھی اسی ماہ رمضان کی ستائیس تاریخ کو نازل ہوا….. فتح اندلس طارق بن زیاد کی قیادت میں قائم ہواجس میں مسلامانوں  کو کامیابی حاصل ہوئی یہ  بھئی رمضان کی برکت ہے اب ملک عزیز ہندوستان کے طرف  نظر کو دوڑائیں  ہزاروں علماء اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا  جیلوں میں قید ہوے سولی لٹک گئے پھر جب اللہ نے کامیابی کو مقدر کیا آزادی ملی انگریزوں چھنگل سے تو یہی مبارک ماہ 15/اگست 1947 اور رمضان کی 27 تھی یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے خدا کا اپنے بندوں سے بہت بڑی عنایت ہے جسے ہم ساری زندگی اور ساری دولت لٹاکرلگا کر بھی اس کا حق ادا نہیں کرسکتے اس ماہ کے حقیقی طور پر قدردانی کرے غفلت یا بیجا وقت  نہ گزارے پوری زندگی کے اعمال اپنی جگہ رمضان کی برکت اور اس کا ثواب کا کوئی موازنہ ہی نہیں
مگر اس سال ہماری محبت الہی کا ٹسٹ کا دور ہے چونکہ حالات سازگار نہیں ہے مہلک مرض کرونا وائرس کی وجہ سے کہ ایک دوسرے کو دیکھ کر جو ہم حب الہی  اور عمل  میں  مسابقہ کرتے اور ایکدوسرے سی اپسی ہمت جو ملتی تھی اب وہ ممکن نہیں ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے حفظان صحت کے لیے اپسی میل ملاپ سے منع کیا گیا ہے اب مساجد میں قہ عبادت  گزاروں اور نمازیوں تلاوت قرآن کرنے والوں کی بھیڑ نہیں ملے گی کیونکہ اس ماحول ہمیں عمل میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے میں مدد ملتی تھی تب بھی اللہ کو حاضر وناظر جان کر اس میں اپنی دیانتی کا مظاہرہ کریں احتیاطی تدابیرکو مدنظر رکھتے ہوئے تراویح وتلاوت قرآن میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرے تنہائی میں تو اللہ سے رازونیاز میں اور لطف آتا ہے تو اس میں مزید اضافہ کریں اور رجوع الی اللہ و تعلق مع اللہ کا جو پہلو ہے اسکو اتنا مضبو ط کریں کہ اس وبائی مرض کا  جڑ سے قلع قمع ہوجاے   اور دعا کرتے رہیں کہ اس وقت مسلمان بلکہ ساری انسانیت کی حفاظت  اللہ تعالی اس ماہ مبارک کی برکت سے فرمالے اور اس ماہ کو حسب معمول کردے اللہ تعالی توفیق عمل نصیب فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×