افکار عالم

امسال حج سیزن کے لیے بلدی پلان تیار، 22 ہزار سے زائد رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل

سعودی عرب کے مقدس دارالحکومت’مکہ معظمہ‘ کی میونسپلٹی نے اس سال حج کے سیزن کے لیے اپنے سروس پلان کی تیاری کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
میونسپلٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بار حجاج کرام کی خدمت کے لیے 22,000 سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں تمام میونسپل کام شامل ہیں۔ یہ رضا کار وزارتِ بلدیات، دیہی امور اور ہاوٗسنگ کے فالو اپ کا حصہ ہیں۔
مکہ معظمہ بلدیہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا مکہ سیکرٹریٹ کے ورک پلان میں تمام 16 ذیلی میونسپلٹی شامل ہیں جو تمام میونسپل سروسز میں کام کرتی ہیں۔ مقدس دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تعداد 3159 ہے۔ اس کے علاوہ آپریٹنگ، مینٹیننس، لائٹنگ، صفائی ستھرائی اور سلاٹرنگ یونٹس کے 3600 ملازمین اور 500 ہیلتھ ورکرزاور عارضی مبصرین شامل ہیں۔ ان میں سے 14,000 سے زیادہ کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ 1250 رضا کاروں کوپبلک سیکیورٹی معاونین، مجاہدین اور اسکاؤٹس میں شامل کیا جائے گا۔
حفظان صحت کے شعبے کے حوالےسے الزیتونی نے نشاندہی کی صحت کے عملے کو کمپریسرز، روبوٹک ویکیوم، ٹپر، بوبکیٹس اور دیگر جدید ترین آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ بھیڑ والے علاقوں رضا کار 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں کام کریں گے۔ اس کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الگ سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
حج سیزن کے دوران استعمال کے لیے متعدد الیکٹرک ویسٹ کمپیکٹنگ بکس اور شمسی توانائی سے چلنے والے بکس تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقدس مقامات کو مانیٹروں اور سپروائزرز کی مدد کے علاوہ پُل، بوبکیٹس، ٹپرز اور فضلہ اکٹھا کرنے کے لیے ضروری آلات جیسے روبوٹک جھاڑو کی مدد حاصل ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عملے کو فراہم کردہ آلات اور خدمات میں زمینی گوداموں کی تعداد 140 ہے جو مِنیٰ میں جمع ہونے والے سامان کو منتقل کرنے میں مدد دیں گے اورانہیں فضلہ کو عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ فضلہ کو کمپیکٹ کرنے والے گوداموں کی تعداد 1379 ہے۔ 9 بڑے کمپریسر ٹریلرز کے علاوہ مختلف سائز اور استعمال کے 530 آلات فراہم کیے جائیں گے۔ میونسپلٹی نے مختلف سائز کے 65,000 فضلہ کنٹینرز بھی فرایم کئے ہیں۔ ماحولیاتی صفائی کے شعبے میں مکہ معظمہ سیکرٹریٹ نے 707 تکنیکی کیڈرز مختص کیے ہیں تاکہ اسپرے اور کیڑوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ جبکہ کیڑے مار ادویات کےلیے آپریشن کنٹرول روم اور اسپرے کے لیے 1,100 سے زیادہ آلات اور اوزار فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کی مختلف میونسپل سہولیات جیسے سڑکیں، لائٹنگ نیٹ ورک، سرنگوں کی دیکھ بھال اور روشنی کا کام بھی شامل ہے۔
پل، سرنگیں اور خدمات
مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں 381 مرکزی سڑکیں اور 18,000 سے زیادہ ثانوی سڑکیں ہیں جن کی کل لمبائی 5600 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یہاں 58 سرنگیں بھی ہیں جن کی کل لمبائی تقریباً 35 کلومیٹر ہے۔ نیز مختلف طول و عرض اور ڈیزائن کے تقریباً 60 پل، اور بیت الخلاء جن کی تعداد الگ الگ جگہوں پر تقریباً 100 سے زیادہ ہے حجاج کرام کی سہولت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں ٹورینٹ ڈرینج نیٹ ورکس کی دیکھ بھال اور معائنہ کا بھی انتظام ہوگا۔ مقدس مقامات اور حج سیزن کے دوران ان کی کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کے آپریشنز کے ذریعے موصول ہونے والی رپورٹس کو فوری طور پر سنبھالنے کے لیے تکنیکی ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی یونٹ اور امدادی ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں جو 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو بھی جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
روشنی کے نیٹ ورک
الزیتونی نے مزید کہا کہ میونسپلٹی روشنی کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کے آپریشن اور دیکھ بھال کی نگرانی کر رہی ہے جس میں زیادہ تر محلوں اور رہائشی منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں دیہات اور بحرہ گورنری، مکہ مکرمہ کی مختلف بلندی جہگوں اور مشاعر مقدسہ میں 5000 لائٹ ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سیکرٹریٹ نے مقامات مقدسہ میں 28 سروس سینٹرز قائم کیے ہیں جو کہ جغرافیائی بنیاد پرمختلف جگہوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان سے مقدس مقامات کے پورے رقبے کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں منیٰ کے علاقے میں 22 مراکز، عرفات میں 3 اور مزدلفہ میں 3 مراکز شامل ہیں۔ ہر مرکز متعدد آلات، طریقہ کار اور کیڈرز سے لیس ہوگا۔ اس کے علاوہ 7 سپورٹ سینٹرز کو حج سیزن کے دوران ہنگامی صورت حال سے نمٹنے، اطلاعات موصول کرنے اور علاقوں اور کیسز کی ضروریات کے مطابق براہ راست لیبر اور آلات سے آراستہ کیا گیا اور انہیں تمام ضروری آلات، میکانزم اور افرادی قوت فراہم کی گئی ہے۔
میونسپلٹی فی الحال مقدس مقامات کی گلیوں اور معروف سڑکوں کی بحالی، جھاڑو اور صفائی کا کام انجام دے رہی ہے، ایسے جراثیم کش مواد کا استعمال کر رہی ہے جو صحت عامہ کے لیے نقصان دہ اور ماحول دوست نہیں ہیں، تاکہ انہیں حجاج کے استقبال کے لیے تیار کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×