احوال وطن

مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند داعیٔ أجل کو لبیک کہہ گئے

ممبئی: 19؍مئی (عصر حاضر) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ازہر دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری آج بتاریخ 25؍رمضان المبارک م 19؍مئی بروزِ منگل صبح کی اولین ساعتوں میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔  الله تعالی حضرت مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے ملتِ اسلامیہ کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

حضرت والا کے فرزند قاسم احمد پالنپوری نے  18؍مئی کو قارئین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ کی اطلاع دی تھی کہ والد محترم حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری صاحب دامت برکاتہم کی طبیعت آج بتاریخ 18 مئی بروز پیر سیریس ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دراصل حضرت مفتی صاحب کے پھیپھڑوں میں پانی چلا گیا ہے جس کے باعث انکو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے، اسی تناظر میں وہ ایک ہفتہ قبل انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کیے گئے تھے، علاج معالجہ ہوتا رہا، دن بدن طبیعت میں سدھار بھی ہورہا تھا مگر آج طبیعت تشویشناک ہو چلی ہے۔  حضرت کے ہی فرزند نے 19؍مئی کی صبح حضرت والا کے داغِ مفارقت کی خبر دے کر امتِ مسلمہ بالخصوص تلامذہ محبین‘ متعلقین اور محبین کو مغموم کردیا۔

مزید تفصیلات عنقریب دی جائے گی۔

Related Articles

2 Comments

Nizaam کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×