احوال وطن

شانِ رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والی خاتون نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں راجستھان سے مفتی ندیم گرفتار

نوپور شرما کے ذریعہ حضرت محمدؐ کے خلاف متنازعہ بیان دیے جانے کے بعد سےملک کے حالات لگاتار خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کبھی نوپور شرما کی حمایت میں جلوس اور ہنگامے ہو رہے ہیں، تو کبھی ان کی مخالفت میں ریلیاں اور تقریریں ہو رہی ہیں۔ اس دوران بوندی میں نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم کو بوندی کوتوالی تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ادے پور قتل واقعہ کے بعد سے ہی مولانا مفتی ندیم کی گرفتاری کا مطالبہ تیز ہو گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بوندی کلکٹریٹ پر مولانا مفتی ندیم نے نوپور شرما کے خلاف تقریر کی تھی۔ انھوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’’اگر کوئی آنکھ اٹھائے گا تو اس کی آنکھ نوچ لیں گے، اگر کوئی انگلی اٹھائے گا تو اس کی انگلی توڑ دیں گے، کوئی ہاتھ اٹھائے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے۔ ہمارے محمدؐ پیغمبر کے خلاف بولنے والوں پر کارروائی نہیں کرے گا اور ایکشن نہیں لے گا تو مسلم سماج رد عمل کرنا بھی جانتا ہے۔‘‘
بہرحال، جیسے ہی مولانا مفتی ندیم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی، ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کوتوالی تھانہ کے باہر جمع ہونے لگی ہے۔ تھانہ کے باہر لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×