احوال وطن

سلاخ پور مدور منڈل میں عظیم الشان ضلعی دینی اجتماع بہ عنوان جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاح معاشرہ

حیدرآباد: 17؍اکٹوبر (پریس ریلیز) مولانا حافظ مقصود احمد طاهر صاحب مدظلہ کی اطلاع کے بموجب سلاخ پور مدور منڈل ضلع سدی پیٹ، تلنگانہ20 اکٹوبر 2019 صبح نو بجے سے کی جامع مسجد میں ان شاء اللہ ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بطور مہمانانِ خصوصی حیدرآباد کے مشہور و معزز علماء کرام شرکت فرمائیں گے جن میں مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا، مولانا اظہار الحق صاحب چشتی مدظلہ العالی خلیفہ و جانشین قطب دکن حضرت شاہ عبد الغفور قریشی صاحب رحمہ اللہ، مولانا محمد بانعیم صاحب امام و خطیب مسجد رحمن جدہ، و نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا، مولانا مفتی عبد المنعم صاحب مدظلہ العالی خطیب مسجد اشرفی قلعہ گولگنڈہ، مولانا عبد السميع صاحب (صدر جمعیةالحفاظ ورنگل)،مولانا یوسف زاہد صاحب ( صدر کھادی اینڈ ولیج اسٹیٹ بورڈ ورنگل) ، مفتی محمود احمد صاحب مظاہری خطیب مسجد فردوس جھانگیر نگر، مفتی مقبول احمد صاحب مفتاحی خطیب مسجد مصطفی این ٹی آر نگر،مولانا احمد ولی اللہ حامد اسعدی نبیرہ حضرت حاجی عبد الستار صاحب رحمہ اللہ، مولانا عبد الوحید عمار صاحب نبیرہ حضرت حاجی عبد الستار صاحب رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ دیگر علماء کرام اور سلاخ پور کے قدیم بزرگ حضرات شرکت فرمائیں گے، نظامت کے فرائض جوان العمر عالم دین مولوی احمد عبید اللہ یاسر قاسمی انجام دیں گے
تمام حضرات سے مع احباب شرکت پرزور خواہش کی جاتی ہے انشاءاللہ این ٹی آر نگر سے سلاخ پور کے لئے دو بسوں کا انتظام بھی ہوگا۔ رابطہ کے لیے +919848432026‘ +919394032026
نوٹ: خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی نظم رہے گا‘ انشاءاللہ بعد نماز ظہر ظہرانہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×