احوال وطن

مجلس تحفظِ ختمِ نبوت یادگیر کا گیارہواں اجلاس عام 4 دسمبر کو ہوگا، ذمہ داران کے ہاتھوں پوسٹر کا اجراء

یادگیر: یکم؍دسمبر (پریس نوٹ) مفتی شیخ فریدالدین قاسمی کی اطلاع کے مطابق, 30 نومبر , کو مدرسہ کاشف العلوم یادگیر میں مجلس تحفظ ختم نبوت یادگیر کی انتظامی میٹنگ منعقد ہوئی, جس میں ذمہ داران مجلس اور نوجوانان شہر کی کثیر تعداد موجود تھی, تمام کی موجودگی میں کانفرنس کے اشتہار کی رسم اجراء کی گئی, میٹنگ میں سالانہ اجلاس کے سلسلہ میں تمام انتظامی امور طئے کئے گئے, اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا, اس کانفرنس میں شہر اور اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے, اس کانفرنس کے خصوصی مہمان امیر الہند و صدر جمعیتِ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے فرزندِ ارجمند حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب زید مجدہ ہوں گے, اور یہ اجلاس عمید العلماء حضرت مولانا غیاث الدین صاحب رحمانی ( صدر جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آنھرا ) کی زیر سر پرستی منعقد ہوگا , نیز اجلاس میں مجاھد ختم نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی ) اور مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی (جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھرا ) کا خصوصی خطاب ہوگا ,مجلس تحفظِ ختم نبوت یادگیر نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×