ریاست و ملک

صحابہ کرامؓ کی گستاخی بدترین عمل ہے، بغض صحابہ درحقیقت بغض رسول ہے!

بنگلور، 16؍ ستمبر (ای میل): مرکز تحفظ اسلام ہند کی کے زیر اہتمام منعقد آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کے پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب نے فرمایا کہ ہم نبی کریم ؐکے زمانے سے بہت دور ہو چکے ہیں، جسکی وجہ سے ایک کے بعد دیگرے فتنے ابھر رہے ہیں، گویا کہ ہم مکمل فتنوں کے دور میں آچکے ہیں، ان فتنوں میں سے ایک فتنہ ختم نبوتؐ اور ناموس صحابہ ؓپر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ کے نبیؐ آخری نبی و رسول ہیں آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی و رسول نہیں آئیگا، اگر کوئی نبی و رسول ہونے کا دعویٰ کرے تو وہ ایک نمبر کا جھوٹا و مکار ہے۔ اور اسی طرح آپؐ کے صحابہؓ کی جماعت بھی آخری جماعت ہے، نبی کریم ؐ پر نبوت ختم اورصحابہ پر صحابیت ختم ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ انبیاء کے بعد پوری امت میں سب سے افضل صحابہ کرام ؓکی جماعت ہے۔مولانا رحمانی نے واضح الفاظ میں فرمایاکہ پوری دنیا کے اولیاء، اقطاب، ابدال سب مل کر بھی کسی ایک صحابی کے مقام کو نہیں پہنچ سکتے، اس لیے ہم تمام کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی قدر کرنی چاہیے، انکا ادب و احترام کرنا چاہیے کیونکہ ان سے محبت حب نبوی کی دلیل ہے اور ان سے بغض ونفرت نبی سے بغض و عداوت کے مترادف ہے۔عظمت صحابہؓ کانفرنس کے چھٹویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے جانشین حبیب الامت حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم فاروق اعظم حبان صاحب نے فرمایا کہ حضراتِ صحابہ ؓ دین کے ستون ہیں، حضرات صحابہ ؓاسلام کی عظمت کے مینار ہیں۔ انہوں نے فرمایا حضرات صحابہؓ کی تصدیق قرآن پاک نے کی ہے اور حضرات صحابہؓ وہ ہیں جنہوں نے اللہ کے نبیؐ کی صورت و سیرت کو دیکھا اور مکمل طور پر آپ کی سیرت پر عمل کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی ساری خوبیاں نبی کریمؓ ہی کا فیض ہے، اس لیے صحابہ کرامؓ کی گستاخی کرنا عقلمندی نہیں، بلکہ بد عقلی کی علامت ہے۔ لہٰذا حضرات صحابہؓ سے محبت کریں انکی عزت کریں اور ادب و احترام کو ملحوظ رکھیں۔ قابل ذکر ہیکہ مرکز تحفظ اسلام ہند کا 15؍روزہ آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کو روزانہ رات 9:30 بجے مرکز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر دنیا بھر سے ہزاروں افراد دیکھ اور سن رہے ہیں۔ کانفرنس سے ملک کے مشہور و معروفاکابر علماء کرام خطاب کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×