افکار عالم

سفاک باپ نے اپنے ہی بچے پر شہد چھڑک کر کیڑے مکوڑوں کے آگے ڈال دیا

قاہرہ: 2؍جون (ذرائع) مصر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا انتقام اپنی کم سن بچے سے لیتے ہوئے انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ دیں۔ اس نے بچے کو باندھ کر اس پر شہد چھڑکا اور اسے کیڑے مکوڑوں کے آگے ڈال دیا۔ والد کے ہاتھوں اپنے بچے کو اس طرح کی سفاکیت اور تشدد کا نشانہ بنانے کی اور کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ سفاک شخص خود فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کےبعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ واقعہ شمالی مصر کے القلیوبیہ گورنری کے ایک دیہات میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے کم سن بچے کو باندھا اور اس پر شہید چھڑک کر اسے کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔ مصر میں انسانی حقوق کے ایک عہدیدار ولید مصطفیٰ نے پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ دی اور بتایا کہ ایک خاتون نے تصدیق کی ہے کہ اس کے شوہر نے کم سن بچے کو شہید لگا کر کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر بچے کودیکھا جو کیڑوں میں گھر چکا تھا۔ ولید مصطفیٰ نے بتایا کہ بچے کی عمر سات سال ہے جو شبین القناطر کا رہائشی ہے۔ پولیس کو رپورٹ دینے کے بعد بچے کی ماں بچے شوہر کے ظلم کےخوف سے اسے کے ایک دوسرے گاؤں چلی گئی۔

Related Articles

One Comment

احمد کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×