ریاست و ملک

مفتی اعظم مدھیہ پردیش مجاہد آزادی مفتی عبدالرزاقؒ کی رحلت

بھوپال: 27؍مئی (عصرحاضر) بھوپال کے مجاہد آزادی، ریاست مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی نائب صدر حضرت مفتی عبد الرزاق خان کا بدھ کی رات انتقال ہو گیا۔ مفتی عبدالرزاق دارالحکومت بھوپال کے سب سے پرانے اور بڑے مدرسہ مسجد ترجمہ والی کے ذمہ دار تھے۔ انہوں ہندوستان کی آزادی کی جنگ میں بھی حصہ لیا۔ مفتی عبد الرزاق خان کا انتقال 94 سال کی عمر میں ہوا۔ مفتی عبد الرزاق لمبے عرصہ سے بیمار تھے۔ مفتی عبدالرزاق کے انتقال کے بعد ریاست میں غم کی لہر سی دوڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے آج جمعرات صبح سے ہی پورے شہر کو لاک کردیا گیا ہے۔ عبدالرزاق صاحب کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اقبال میدان میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ سے قبل اقبال میدان کے ساتھ پرانے شہر بھوپال کو پوری طرح سے پولیس نے چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا۔  کیونکہ مفتی صاحب کے جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے خواہاں تھے۔ نمازِ جنازہ سے قبل مفتی عبدالرزاق صاحب کو سرکاری اعزاز پیش کیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ٹویٹ کر مولانا کو تعزیت پیش کی۔ کیونکہ مفتی عبدالرزاق ایک مجاہد آزادی بھی رہے ہیں۔ اس لیے ان کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×