احوال وطن

مالیگاؤں میں مفتی اسمعیل قاسمی رکن شوری دارالعلوم دیوبند کی 38،519 ووٹوں سے تاریخی جیت

مالیگاؤں: 24؍اکٹوبر (عصر حاضر) مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب رکن شوری دارالعلوم دیوبند وصدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ سے الیکشن میں تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ آج صبح جب گنتی کا عمل شروع ہوا مفتی صاحب شروع ہی راؤنڈ سے آگے رہے اور مد مقابل کانگریسی امیدوار شیخ آصف پر سقت بنائے رکھی۔ رفتہ رفتہ مفتی صاحب واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخی جیت رقم کی۔ مفتی صاحب مالیگاؤں سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ لیکر نامزدگی داخل کیے تھے۔ مالیگاؤں کی عوام مفتی صاحب کو شروع ہی دن سے ایم ایل اے کی سیٹ پر دیکھنے کی فکر لیے مستقل تگ و دو کررہی تھی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں بھی مفتی صاحب کی تائید کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔ اس طرح مالیگاؤں پر تاریخی جیت درج کرتے ہوئے مفتی صاحب نے جملہ 110880 ووٹ حاصل کرتے ہوئے  38؍ ہزار ووٹوں سے مد مقابل کو شکست دی۔

واضح ہو کہ  حکومت کی مسلسل شریعت میں مداخلت وغیرہ کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک پر مفتی صاحب مالیگاؤں میں تاریخی ریالیاں منظم کیں اور مالیگاؤں کی عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے کامیاب مہم چلائی تھی۔

Related Articles

One Comment

Shafi ahmed کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×