اسلامیات

ایمان کی سلامتی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں

٭ اللہ کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ایمان ہے، اس کی قدر اور حفاظت ہماری دینی ذمہ داری ہے۔
٭ہمارا سب کچھ لٹ جائے اور ہم بے یار ومددگار ہوجائیں؛ مگر ہمارا ایمان باقی ہے تو ہم پھر بھی کامیاب ہیں؛ اگر سب کچھ ہوتے ہوئے ایمان چلا جائے تو سب رکھ کر بھی ہم ناکام ہیں۔
٭ایمان ایسی چیز نہیں ہے کہ ایک مرتبہ حاصل ہونے کے بعد ہمیشہ کے لیے باقی رہ جائے؛ اگر اس کی حفاظت اور اس کے بقاء کا سامان نہ کیا جائے تو یہ سینوں سے نکل جاتا ہے ۔
٭جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے ، اس کے لٹیرے بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔
٭کسی علاقہ میں علماء کے ہوتے ہوئے بھی فتنے جنم لے رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ وہاں کہ علماء خواب غفلت میں ہیں۔
٭اکثرلوگ فتنوں کا شکار کم علمی یا لاعلمی کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
٭قیامت پر سارے مسلمان ایمان لاتے ہیں ؛ مگر اکثروں کو یہ پتہ نہیں قیامت کی نشانیوں پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔
٭علماء کی صحبت حاصل کرکے صحیح علم حاصل کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔
٭زمینی سطح پر کام اور فتنوں کے خلاف شعور بیداری اس وقت کے بنیادی کام ہیں۔
٭ ہر مسجد سے شعور بیداری مہم چلائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×