احوال وطن

مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن 2019ء میں ایم آئی ایم کے بشمول 10؍ مسلم امیدوار کامیاب

ممبئی۔ 24؍اکتوبر: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں اس بار بھی 2019ء کے الیکشن کی طرف مسلم امیدواروں کی تعداد دس ہے۔ گزشتہ الیکشن میں جن سینئر مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ان میں سے چند اس الیکشن میں ہار گئے ہیں جس میں سر فہرست سابق ریاستی وزیر عارف نسیم خان چاندیولی حلقہ اسمبلی، وارث پٹھان (مجلس) بائیکلہ حلقہ اسمبلی، آصف شیخ (کانگریس) مالیگائوں سینٹرل حلقہ اسمبلی شامل ہیں۔ جیتنے والوں میں (1) نواب ملک (این سی پی ) انوشکتی نگر سے 12751 ووٹ ، (2) رئیس قاسم شیخ (سماج وادی پارٹی) بھیونڈی مغرب 1314 ووٹ ،(3) شاہ فاروق انور (ایم آئی ایم) دھولیہ حلقہ اسمبلی سے 3307ووٹ ، (4) مشرف حسن میاں لال (راشٹروادی کانگریس) کاگل حلقہ اسمبلی 28133ووٹ ، (5) مفتی اسماعیل قاسمی (ایم آئی ایم) ما لیگائوں سینٹرل حلقہ اسمبلی 38519 ووٹ، (6) ابوعاصم اعظمی (سماج وادی پارٹی) مانخورد شیواجی نگر حلقہ اسمبلی 25601 ووٹ، (7) امین پٹیل (کانگریس) ممبا دیوی حلقہ اسمبلی ۔ 23655 ووٹ، (8) عبدالستار عبدالنبی (شیوسینا) سیلوڈ حلقہ اسمبلی 24381 ووٹ ، (9) ذیشان بابا صدیقی (کانگریس) باندرہ مغرب حلقہ اسمبلی 5790 ووٹ ، (10) اسلم شیخ (کانگریس) ملاڈ ویسٹ سے 10213 ووٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

Related Articles

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×