احوال وطن

مہاراشٹرا میں این پی آر کو نہیں روکیں گے اور این آر سی نافذ نہیں کریں گے: ادھو ٹھاکرے

ممبئی: 18؍فروری (ذرائع) مہاراشٹرا میں این پی آر کو نہیں روکیں گے اور این آر سی نافذ نہیں کریں گے‘ یہ اعلان مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا‘ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی الگ ہیں اور این پی آر الگ ہیں‘ اگر ریاست میں سی اے اے نافذ ہوجاتا ہے تو کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ جبکہ این آر سی نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر این پی آر کے فارم کی جانچ کریں گے ۔ ریاست میں کسی کو بھی شہریت ترمیمی قانون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں این پی آر نافذ ہوگا کیونکہ اس کے بارے میں کچھ بھی متنازع نہیں ہے جبکہ کسی بھی قیمت پر این آر سی کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر این آر سی کو نافذ کیا جاتا ہے ، تو یہ نہ صرف ہندووں یا مسلمانوں بلکہ آدیواسیوں کو بھی متاثر کرے گا ۔ جبکہ این پی آر ایک مردم شماری ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی متاثر ہوگا ۔ یہ ہر 10 سال میں ہوتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×