ریاست و ملک

مہاراشٹر میں اومی کرون کے 17 مریضوں میں سے 9 مریض اسپتال سے ڈسچارج

ممبئی: 12؍دسمبر (عصرحاضر) ریاستی صحت کے حکام کے مطابق مہاراشٹر میں 17 اومی کرون مریضوں میں سے 9 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اسپتال چھوڑنے سے پہلے یہ مریض جو یا تو غیر علامتی تھے یا ہلکی بیماری میں مبتلا تھے ان کا SARS-CoV-2 وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کو ہلکے میں نہ لیا جائے کیونکہ اومی کرون مشتبہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیون ہلز اسپتال، اندھیری میں مزید 40 مشتبہ افراد داخل ہیں، دو مزید افراد کو ہفتے کے روز بمبئی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس سے نجی اسپتال میں اب تک مشتبہ افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ممبئی شہری ادارہ نے زیادہ خطرہ یا خطرے سے دوچار ممالک سے متاثرہ مسافروں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بریچ کینڈی اسپتال کو ایک علیحدہ اومی کرون وارڈ قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت کے اومی کرون اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح تک سات اومی کرون مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا، لیکن ممبئی میں بی این سی کے حکام نے بتایا کہ شام تک دو اور مریضوں کو سیون ہلز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جس سے کل تعداد نو ہو گئی۔ ڈسچارج ہونے والے دیگر مریضوں میں شامل ہیں- چار پمپری-چنچواڑ میں اور ایک ایک پونے اور کلیان-ڈومبیولی سے ہیں۔
ریاستی نگرانی کے افسر ڈاکٹر پردیپ اوتے نے بتایا کہ ہمارے پاس آج زیادہ کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں کیونکہ جینیاتی ترتیب میں وقت لگتا ہے۔ 10 دسمبر کو مہاراشٹر میں اومی کرون کے سات نئے کیس رپورٹ ہوئے، جن میں ایک ساڑھے تین سال کی لڑکی بھی شامل ہے۔ ریاستی دارالحکومت ممبئی میں اومی کرون کے تین نئے کیسز پائے گئے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ریاست میں اومی کرون کے سات نئے کیس رپورٹ ہوئے، تین ممبئی سے اور چار پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن سے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing